ملک کے بیشرمیدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہربرقرار ہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی50اورلسبیلا میں49ڈگری تک جا پہنچا جبکہ دادو،تربت،پسنی48،جیوانی، اورماڑہ47، جیکب آبا،لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد راولپنڈی،لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف شہریوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا.
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم ہزارہ،بنوں،ڈی آئی خان،سرگودھا ڈویژن،زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤٰں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر بارش کا امکان
May 31, 2017 | 23:43