وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت کمیٹی کے رکن،وفاقی وزرا شریک ہوئے،آئی ایس آئی اورفرنٹیئرورکس کے سربراہان اورمشیرقومی سلامتی نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی.اجلاس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیرکی دن بدن بگڑتی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہارکیا، شرکا نے دہشت گردی کیخلاف فورسزکی کارروائیوں خصوصاً آپریشن ردالفساد کے دیرپا نتائج پراطیمنان کابھی اظہارکیا ،پاک چین اقتصادی راہداری کے سکیورٹی امورکا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا. قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پروزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی الگ سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ اورآپریشنل تیاریوں کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔