سرحدوں کی حفاظت پرماموربہادر افواج کوقوم کامکمل تعاون حاصل ہے۔گلگت بلتستان آرڈر سےمتعلق بےبنیاد بھارتی احتجاج کومستردکرتےہیں۔ وزیردفاع خرم دستگیر

May 31, 2018 | 00:07

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے سیاچن میں گیاری سیکٹرکا دورہ کیا۔ انہوں نے گیاری سیکٹر میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکردو پہنچنے پر کمانڈر ایف سی این اے نے وزیردفاع خرم دستگیر کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع نے بیس ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستانی پوسٹوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت پر مامور بہادر مسلح افواج کو قوم کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ گلگت بلتستان آرڈر سے متعلق بے بنیاد بھارتی احتجاج کو مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سات اپریل دوہزار بارہ کو سیاچن کے گیاری سیکٹر پر برف کا تودا گرنے سے ایک سوچوبیس فوجی اور گیارہ سویلین شہید ہوئے تھے۔

مزیدخبریں