اسلام آباد(خصوصی نمائندہ /آئی این پی) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہبندیوں پر عدالتی فیصلوں کے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔ترجمان کا کہنا تھا اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکارنہیں ہوں گے۔عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔الیکشن کمشن چند روز تک عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔
الیکشن کمشن
انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونگے‘ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے کالعدم نہیں کر سکتی : ترجمان الیکشن کمشن
May 31, 2018