اسلام آباد (نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات لاہور میں ہوئی۔ دونوں رہنما¶ں نے ملکی سیاسی صورتحال اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری نثار اور میاں نوازشریف کے درمیان پچھلے 10 ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ تاہم پارٹی میں اکثر رہنما¶ں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ چودھری نثار مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار‘ میاں شہباز شریف کی راہ میں حائل کانٹے چننے میں مصروف ہیں۔
نثار/ شہباز شریف
شہباز شریف کے ساتھ لاہور میں چودھری نثارکی اہم ملاقات
May 31, 2018