سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان کو ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ مشرف رسول سیان اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد سے دبئی جارہے تھے۔ ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے فیملی سمیت آف لوڈ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان گزشتہ روز اتحاد ائر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہے تھے مگر انہیں بورڈنگ کے دوران امیگریشن نے آف لوڈ کردیا۔ یاد رہے پی آئی اے کے سربراہوں کو عدالت عظمیٰ نے بیرون ملک جانے سے روکا ہوا ہے۔ مشرف رسول اپنی فیملی کے ہمراہ آسٹریلیا جارہے تھے۔ آف لوڈ ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنے گھر واپس چلے گئے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سابق سربراہوں کو سفر کی اجازت سپریم کورٹ کے احکامات سے مشروط ہے اور مشرف رسول سیان پی آئی اے کے موجودہ سربراہ ہیں۔ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں اور یہ ان کا نجی دورہ ہے اور وہ دو تین روز بعد روانہ ہوجائیں گے۔
مشرف رسول سیان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...