ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے عمرنوازکالاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنمائوں سے ملاقات

لاہور (کامرس رپورٹر )ڈسٹرکٹ مینیجر پی آئی اے لاہور عمر نواز گورائیہ نے لاہور چیمبر۶۷کا دورہ کیا اورلاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ لاہور چیمبر میں میٹنگ میں پی آئی اے کی جانب سے چیمبر کے ممبران کو سہولتیں دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرلاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ قومی ائرلائن ملکی وقار کی علامت ہے اس ادارے کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کے لئے بزنس کمیونٹی بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ اشیائے تجارت کی ترسیل بہتر بنانے میں پی آئی اے پر بزنس کمیونٹی کا اعتماد بہتر ہو گا اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن