نگران حکومت میں بھی اورنج ٹرین منصوبہ پر بلاتعطل کام جاری رہے گا:خواجہ حسان

May 31, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے ‘ نگران حکومت کے دور میں بھی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو گی اور اس پر بلاتعطل کام جاری رہے گا - تما م متعلقہ اداروں اور محکموں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل کی زیر نگرانی کام کرے گی - ٹرین کی کامیاب آزمائشی سروس کے بعد شہریوں کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے اور وہ جلد ازجلد اس کا باقاعدہ آپریشن شروع ہونے کے منتظر ہیں-

مزیدخبریں