کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںایک بار پھر مندی کے بادل چھا گئے، کے ایس ای 100 انڈیکس76.26پوائنٹس کی کمی سے 42546.48 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں5 ارب32 کروڑ23 لاکھ46ہزار718 روپے کی کمی رونماء ہوئی تجارتی حجم میں14کروڑ75 لاکھ97 ہزار501 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ خرید و فروخت میںبھی ایک کروڑ34 لاکھ29ہزار140 حصص کااضافہ ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں57.39پوائنٹس کی مندی سے20835.64پوائنٹس پر بند ہوا۔بی اے ٹی آئی انڈیکس222.41پوائنٹس کی کمی سے15564.89پوائنٹس پر بند ہوا پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس4.95پوائنٹس کے اضافے سے 21243.21پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،147کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر13کروڑ37لاکھ30ہزار350حصص کا کاروبار ہوا۔