بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان‘ چین‘ افغانستان کا سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا دوسرا اجلاس ہوا۔ تینوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی، سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک نے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ افغان امن کوششیں اور سیاسی باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اجلاس میں چین اور افغانستان کے نائب وزرائے خارجہ نے اپنے ممالک اور پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔
اتفاق