نگران وزیراعظم‘ وزراءاعلیٰ اور وزراءکو عہدہ سنبھالنے کے بعد 3دن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی: الیکشن کمشن

May 31, 2018

لاہور‘اسلام آباد(خبر نگار+خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم ، وزرائے اعلیٰ اور وزراءکی توجہ الیکشن ایکٹ2017 کی شق230(3) کی جانب مبذول کروائی گئی ہے جس کے تحت نگران وزیر اعظم، نگران وزرائے اعلی ‘ وزرا ءکے لئے لازم ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے تین دن کے اندر اپنے اور اپنے شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات مجوزہ فارم "ب" الیکشن کمشن آف پاکستان کو مہیا کریں گے۔
نگران/ اثاثے

مزیدخبریں