شکیرا کا اسرائیل میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان افواہ نکلی

ملتان (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی جانب سے اسرائیل میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کی خبریں محض افواہ نکلیں۔فلسطینی ویب سائٹ پیلسٹائین کرونیکلز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ثقافت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر گلوکارہ شکیرا نے کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔ادھر ایک اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کا تل ابیب میں کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ شکیرا کے کنسرٹ کے منتظمین واضح کیا کہ شکیرا کا اس سال تل ابیب میں پرفارمنس شیڈول ہی نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن