چلتی بس پر فائرنگ‘ مسافروں کو زخمی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے 2اہلکار معطل، مقدمہ درج

May 31, 2018

راولپنڈی (اے پی پی)تھانہ نصرآباد پولیس نے مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹروے کے 2پو لیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ آئی جی ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ گلفراز خان پشاور کی رہائشی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ،مقدمہ میں لکھا گیا ہے کہ موٹر وے پولیس کے ملازمین شاہد گل اور اعتزاز نے چلتی بس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے گلفراز خان کے علاوہ بس کا کنڈکٹر عبدالرحمان بھی زخمی ہوا ہے۔
اہلکار معطل

مزیدخبریں