کروڑوں کی کرپشن: نثار مورائی سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم عائد

کراچی (این این آئی)احتساب عدالت نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نثار مورائی سمیت 14 ملزمان پرفرد جرم عائد کر دی‘ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 12 جون کو نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اورغیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کیں اور ملزمان نے 34 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کی‘ عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر 12 جون تک نیب کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...