ڈیرہ بگٹی : زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

May 31, 2018

کوئٹہ(آن لائن)ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کشمور رود پر دو لی کے مقام پر مسلح افراد نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں