ٹھٹھہ سے15 فٹ لمبی نایاب مچھلی ملی، 90 ہزار روپے میں نیلام

May 31, 2018

ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) ٹھٹھہ کے سمندری حدود کاچھر کریک سے ماہی گیروں کو15 فٹ لمبی اور1320 کلو وزنی نایاب آرا مچھلی ملی ہے۔ مچھلی کو کرین کے ذریعہ سمندر سے نکال کر ابراہیم حیدری لایا گیا۔ جہاں یہ مچھلی90 ہزار روپے میں نیلام کردی گئی۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں مچھلی کی یہ قسم خطرے سے دوچار ہے۔ پاکستان میں آرا مچھلی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں