برطانوی شہریوں کا سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود بارک پر جنگی جرائم کے مقدمہ کا مطالبہ

لندن (اے پی پی) برطانوی شہریوں نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود بارک پر جنگی مجرم کی حیثیت سے مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیاہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی عوام کی ایک بڑی تعداد نے لندن میں اس مقام پر جمع ہوئے جہاں سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود بارک تقریر کر رہے تھے،جنگی مجرم کی حیثیت سے ایہود بارک کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
برطانوی عوام کے اس اجتماع میں کہ جس میں یہودی مذہبی رہنما بھی شامل تھے،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایہود بارک کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے بھی لگائے۔برطانوی عوام نے اسی طرح غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کی تصاویر کی بھی نمائش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...