خشک سالی کے باعث کئی ملین افغان بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

May 31, 2018

نیویارک(آن لائن)افغانستان میں خشک سالی کے سبب فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات کی جانب سے جاری کردہ انتباہ نامے میں کہا گیاافغانستان کے 34 صوبوں میں سے 2تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہے،بعض دریا اور پانی کے ذخائر مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں،اقوام متحدہ نے ان حالات سے متاثرہ افغان خاندانوں کو اشیائے خوراک کی فراہمی کیلئے 115 ملین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں