چلاس (آئی این پی )چلاس بابوسر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے 4 افراد اور ایک گاڑی برفانی تودوں تلے دب گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود لوکل سیاحوں نے فوری طور پہ امدادی کارروائی شروع کی اور ایک شخص کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔ بعدازاں فوری طور پہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ویل ڈوڈر موقع پر پہنچ گیا، برفانی تودہ ہٹانے سے دو مزید نعشیں ملیں۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو افراد گاڑی میں موجود ہیں انکی تلاش کیلئے امدادی کارروائی کیلئے لوکل سیاح، انتظامیہ، پولیس اور 1122 نے بھی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ برفانی تودہ گرنے سے لوکل سیاحوں کی کافی تعداد بابوسر ٹاپ ناران کی طرف تھے وہ بھی پھنس گئے تاہم ذرائع کے مطابق کل شام تک روڈ کو مکمل طور پہ بحال کیا جائیگا۔