لاہو ر(نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم ’’اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا‘‘ نے مودی سرکار کے نام خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی کرنسی نوٹوں پر گاندھی کی تصویر ہٹاکر مہا سبھائی رہنما دامودر سواریکر کی تصویر شائع کی جائے۔ مہاسبھا کے سربراہ سوامی چکراپانی نے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا کہ دامودر سواریکر نے ہندو قوم کی فلاح و بہبود کیلئے عظیم خدمات انجام دیں۔اس لئے انہیں ’’بھارت رتن‘‘ کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی دیا جائے۔ واضح رہے کہ دامودر سواریکر نے انتہاپسند ہندو ازم کے فلسفے کو فروغ دینے کیلئے ’’ہندوتوا‘‘ کی اصلاح گھڑی تھی۔
گاندھی کی تصویر بھارتی کرنسی نوٹوں سے ہٹائو، مودی سرکار سے ہندو مہاسبھا کا مطالبہ
May 31, 2018