شام نے ابخازیہ اور جنوبی اوسیشیا کو تسلیم کر لیا

دمشق(اے این این)شام نے جارجیا سے الگ ہونے والی ریاستوں ابخازیہ اور جنوبی اوسیشیا کو تسلیم کر لیا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی سطح پر اس سلسلے میں ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس اعلان پر تبلیسی حکومت نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح اسد حکومت نے جارجیا کے خلاف روسی فوجی جارحیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ 2008 میں ابخازیہ اور جنوبی اوسیتیا نے روس کی حمایت سے جارجیا سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ بین الاقوامی سطح پر ان دونوں علاقوں کو جارجیا کا حصہ ہی کہا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...