اترکھنڈ: انتہاپسند ہندوئوں کے چنگل سے مسلمان لڑکے کو بچانے والے سکھ سب انسپکٹر کو قتل کی دھمکیاں، لمبی رخصت پر چلا گیا

May 31, 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر رام نگر میں انتہاپسند ہندوئوں کے ہاتھوں مسلمان لڑکے کو بچانے والے سکھ سب انسپکٹر گگن دیپ سنگھ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں جس پر وہ لمبی چھٹی پر چلا گیا۔ واضح رہے کہ شہر گرجا دیوی مندر میں داخل ہونے پر مشتعل ہندوئوں کے ہجوم نے مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ لڑکا ایک ہندو لڑکی سے ملنے کیلئے مندر میں آیا۔ گنگن دیپ سنگھ اطلاع ملنے پر فوری وہاں پہنچا ۔
اور لڑکے کو ہندوئوں کے چنگل سے چھڑاکر تھانے لے گیا۔ اس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر جہاں بہت سراہا گیا وہاں انتہاپسند ہندو قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔

مزیدخبریں