بیروت،پیرس، ریاض(این این آئی،این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں نے انکشاف کیا ہے سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی ریاست کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ادھرسعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمّے دار ذریعے نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے ٹی وی انٹرویو میں لبنان کے حوالے سے جو بات کہی وہ درست نہیں۔فرانسیسی صدرنے ٹی وی انٹرویومیں کہاگذشتہ سال سعودی عرب نے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو کئی ہفتے قید میں رکھا تھا۔ آزاد کرانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور اگر ایسا نہ کیا جاتا تو اس وقت لبنان میں جنگ ہو رہی ہوتی۔لبنانی وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب چلے گئے جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حریری کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔ یہ حریری کا سعودی عرب کا دوسرا دورہ ہے۔