جدہ میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے سحری، ممبران کی بھرپور شرکت

May 31, 2018

جدہ ( نمائندہ خصوصی ) جدہ میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے دبئی اور بھارت سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں IMO کے جدہ چیپٹر کے ارکان نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ طیب موسانی نے کہاکہ اسوقت ہماری آرگنائیزیشن کے ساڑھے تین لاکھ ممبران دنیا بھر میں ہیں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ ممبرشپ دس لاکھ ہوجائے تاکہ تمام ممبران کا ایک ڈیٹا بیس بنا کر آن لائین رابطہ کا سلسلہ بنایا جائے انہوںنے کہا ہماری تنظیم کے سرپرست اعلی عبدالکریم ڈیڈی ہیں جو فلاحی کاموں کے دائرہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ میمن خاندانوں میں موزوں رشتوں کے مطابق شادی کرانے کا ادارہ بھی کام کر رہا ہے۔ ہم صرف میمن برادری ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور غیرمسلموںکی مدد کرتے ہیں اسطرح ہمارا فلسفہ انسانیت کی خدمت ہے ۔ تقریب سے سراج آدم جی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں