امریکی تجارتی اقدام دوطرفہ اتفاق رائے کے منافی ہے:چین کا احتجاج

بیجنگ(آئی این پی /سِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہاہے امریکی تجارتی اقدام دوطرفہ اتفاق رائے کے منافی ہے۔وزارت نے کہا وائٹ ہائوس کا بیان غیر متوقع ہے۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکہ جو بھی اقدامات کرے چین کو ملک کے بنیادی مفادات اور چینی عوام کے مفادات کا دفاع کرنے کیلئے اعتماد صلاحیت اور تجربہ ہے ۔ چین نے امریکہ سے احتجاج کیا ہے ۔پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ دوطرفہ مشترکہ اعلامیہ کی رو کے مطابق عمل کرے۔

ای پیپر دی نیشن