شملہ میں پانی کی قلت شہری بلبلا اٹھے، لڑائی جھگڑے‘ وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج

شملہ (اے ایف پی) بھارتی شہر شملہ میں پانی کی شدید کمی، نلکے خشک ہوگئے‘ لوگ باہر سے آنے والے ٹینکرز لوٹنے لگے جس کے بعد ریاستی حکومت نے انکی حفاظت کے لئے پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی‘ سیاحتی مقام پر سیاحوں کی آمد روک دی گئی۔ ہوٹلز بند ہوگئے‘ شہری گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہوکر ٹینکرز سے پانی لیتے ہیں۔ سابق میئر سنجے چوہان نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہفتے میں صرف ایک بار پانی ملتا ہے۔ شہر کی روزانہ ضرورت 42ملین گیلن ہے۔ وزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن