لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ کیس، پی سی بی انٹی کرپشن ٹریبونل نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ پاکستان سپرلیگ ٹو میں پیش آنیوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کو ڈیڑھ سال بعد بھی منطقی انجام پر نہیں پہنچایا جاسکا۔ سکینڈل میں مرکزی کردارناصر جمشید اور پی سی بی کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی کے بحث بھی جاری رہی ۔