شام میں حکومت مخالف جنگجو گروپ کی چوکی پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک

May 31, 2018

بیروت (نوائے وقت رپورٹ/ انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر القطیرہ میں جنگجو گروپ کی چوکی پر خودکش کار بم دھماکے میں بیسیوں افراد مارے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق مرنے والے حکومت کے مخالفین تھے۔ بمبار نے بارودی گاڑی چوکی سے ٹکرا دی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا مرنے والوں کا تعلق کس گروپ سے تھا تاہم شامی حکومت کے خلاف جھتہ الشام سمیت متعدد گروپ سرگرم ہیں تاکہ روس اور ایران کے حمایت یافتہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کا دھڑن تختہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں