اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والی گردشی قرضوں کے بارے میں شائع ہونے والی خبر میں 537 ارب روپے کے تمام گردشی قرضے کے الیکٹرک (کراچی الیکٹرک) کے ذمے واجب الادا ڈیکلیئر کیئے گئے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے اس بارے میں وضاحت کی گئی ہے کہ 537 ارب روپے کے گردشی قرضے صرف کے الیکٹرک کے نہیں بلکہ بجلی کی ترسیل کی دوسری کمپنیاں حیسکو اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا ہیں۔