اسلام آباد ( وقائع نگار) حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 32فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کردئیے ہیں جبکہ 39کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔ طیب بیکرز لہتراڑ روڈ نیلور اسلام آباد کو حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیاگیا ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کردی ہے۔