اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری سروسز فرحان عزیز اور نورالامین مینگل کو بلوچستان بھجوانے کے لیٹر جاری کر دئیے

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں تعینات متعدد اعلیٰ افسروں کو بلوچستان بھجوانے کے لئے ایک دو روز میں احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ اور نور الامین مینگل کو بلوچستان بھجوانے کے لئے لیٹر جاری کر دئیے ہیں۔ تاہم ان اعلیٰ افسروں نے موجودہ حکومت ختم ہونے سے پہلے پہلے اپنے تبادلے رکوانے کے لئے دوڑ دھوپ شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن