گوجرہ: امیرزادوں نے محنت کش کو قتل کردیا‘ اہل علاقہ کا نعش ریلوے ٹریک پر رکھ کر احتجاج

May 31, 2018

گوجرہ (نامہ نگار) بگڑے امیر زادو ں نے محنت کش کو فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ نیو چمڑہ منڈی میں بگڑے امیر زادوں رانا قمر، شاداوغیرہ نے محنت کش افراد کو متعدد بار تشدد کا نشا نہ بنا یا خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے تین بار بائی پا س روڈ پر پولیس کے خلا ف شدید احتجاج بھی کیا گزشتہ روز بھی رانا قمر وغیرہ نے نیو چمڑا منڈی میں خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی اطلا ع سٹی پولیس کو دی گئی پولیس نے ملزم نہ پکڑے تو اہل محلہ نے سٹی پو لیس کی گا ڑی روک لیا اور شدید احتجاج کیا مگر سٹی پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی جس کا فائدہ اٹھاتے بروز منگل کو محمد امین کا بیٹا گھر کے قریب بائی پاس پر بیٹھا ہوا تھا کہ شادا ، قمر وغیرہ چار افرار کار میں آئے بابا محمد امین کے بیس سالہ بیٹے محمد خالد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر اسے الا ئیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا جو راستہ میں ہی دم توڑ گیا نوجوان کی ہلا کت پر اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئے اور نعش بائی پا س پر ریلوے ٹریک پر رکھ کر ریلوے ٹریفک اورڈجکوٹ روڈ فیصل آ باد بائی پا س بند کر دیا اور پولیس کے خلا ف شدید نعرہ بازی شروع کردی ۔ تاحال پولیس کے مذاکرا ت مظاہرین سے کا میا ب نہ ہوسکے مظاہرین نے ملزمو ں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلا ن کردیا۔ اطلا ع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں