لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ ڈاکوؤں نے تھانہ ستوکتلہ کے علا قہ میں مجید کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5لا کھ 30 ہزار کی نقدی و زیورات، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مبین کی فیملی سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی اور و زیورات، تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ میں خیام کی فیملی سے 4لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں عبدالرحمان کے گھر سے 3لاکھ 45ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ شادمان کے علاقہ میں علی حسن کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی و زیورات، گڑھی شاہوکے علاقہ میں امجد کی فیملی سے 1لاکھ 90 ہزارروپے کی نقدی و زویرات لوٹ لئے۔ نواب ٹاون میں ارشد، گرین ٹاؤن میں حبیب کی گاڑیاں اور ٹبی سٹی، مصری شاہ، مزنگ، جوہر ٹاؤن اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔