چیئرمین پی آئی اے عاصم سلیمان کی تعیناتی ہائیکور ٹ میں چیلنج

May 31, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پی آئی اے عاصم سلیمان کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ آئینی درخواست میں ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں نے وفاقی حکومت، ایڈوائزر ٹو وزیراعظم اور ڈی جی سول ایوی یشن کوفریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے عاصم سلیمان کو قانون اور میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا نہ ہی اوپن میرٹ کے ذریعے تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں