راجن پور ہسپتال کے ایم ایس پیر لگتے ہیں، طالبان نہیں ہونا چاہئے وزیر اعلیٰ نے تالیاں بجوائیں

May 31, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر ہسپتال راجن پور میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات بھی چیک کیں۔ وزیراعلی نے راجن پور کے ایم ایس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ہسپتال راجن پورکا نہیں بلکہ یہ کوئی یورپ کا ہسپتال لگتا ہے۔ ایم ایس کو دیکھ کر کہا کہ ایم ایس نیک آدمی ہیں اور پیر بھی لگتے ہیں۔ پیر ہونا بری بات نہیں، طالبان نہیں ہونا چاہیے باقی سب خیر ہے۔ انہوں نے ایم ایس کیلئے حاضرین سے کہہ کر تالیاں بجوائیں۔

مزیدخبریں