ملتان( نامہ نگار خصوصی) میپکو نیو ملتان سب ڈویژں کے ملازمین غلام اصغر کالرو کی بطور قائمقام ایس ڈی او تعیناتی واپس لینے کی یقین دہانی پر کام پر واپس آگئے۔ انتظامیہ نے مئی 2018کے ریکوری اور لائن لاسز میں کمی کے اہداف کے حصول اور رمضان المبارک میں صارفین کی شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کیلئے یونین رہنماؤں سے درخواست کی تھی تاہم غلام اصغر کالرو جوائننگ دینے نہیں آئے۔