شجاع آباد (خبر نگار) سابق رکن قومی اسمبلی نواب لیاقت علی خان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میںنے پاکستان تحریک انصاف میں این اے 158 ملتان 5 کیلئے درخواست جمع کرادی میری درخواست خود شاہ محمود قریشی بنی گالہ عمران خان کے پاس لے کر گئے ہیں شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی کہ مجھے تحریک انصاف کا ٹکٹ این اے 158سے مل جائے گا۔ انہوںنے بنی گالہ سے روانگی سے قبل الیکشن کی تیاری کرنے کو بھی کہاہے۔نواب لیاقت علی خان نے کہا کہ پارٹی حلقہ پی پی 220 اور پی پی 221 جوبھی امیدوار منتخب کرکے پینل بنائی گئی مجھے منظور ہوگا ایک اور سوال جواب میں انہوںنے کہا کہ ابراہیم خان کے ساتھ بھی الیکشن لڑنے کو تیار ہوں اگر پارٹی نے ابراہیم خان کو پی پی 220سے ٹکٹ دیا۔
این اے 158کے ٹکٹ کیلئے تحریک انصاف کو درخواست جمع کرادی، نواب لیاقت
May 31, 2018