وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے آج شام کے وقت الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے آج شام کے وقت الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوگا، آرمی ،نیوی اور ایئر فورس کے چاق وچوبند دستے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی پیش کرینگے۔وزیر اعظم مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ بھی کرینگے اور رات 12 بجے وزیر اعظم ہائوس چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ ایف سیون تھری منتقل ہو جائیں گے۔