اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اولادوں کی باریوں کا شیڈول طے کیا گیا، ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں۔ فردوس عاشق نے سائٹ پر ٹویٹ میں کہا عوام نے عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر آپ کا منصوبہ ناکام کر دیا، پاکستان کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کرانے پر موروثی سیاست والوں کو تکلیف ہے، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔