گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 11 جون تک ملتوی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی، عدالت نے میشا شفیع کے وکلا کو مزیدگواہوں پر جرح کے لیے طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے میشا شفیع کے خلاف دائر دعوی کی سماعت کی، میشا شفیع کے وکلاء نے علی ظفرکے مزیدچار گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی،عدالت کے روبرومجموعی طور پر علی ظفر کے نو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔ ہے،گواہوں نے جرح میں موقف اختیار کیا کہ ریہرسل کے دوران میشا شفیع کے ساتھ ہراساں کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر علی ظفر کے مینیجر سمیت دیگر گوایوں کو جرح کے لئے طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن