قمری کیلنڈر نہیں مفتی منیب کے اعلان پرعید کرینگے:اویس نورانی

May 31, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت رویت ہلال کمیٹی کی حیثیت مجروح کر کے انتشار پھیلا رہی ہے۔ عید قمری کیلنڈر نہیں مفتی منیب الرحمن کے اعلان پر کی جائیگی۔ فواد چوہدری مداخلت فی الدین سے باز رہے۔ رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں ہونے دیں گے۔ قرآن و سنت کے مطابق عید و رمضان چاند دیکھ کر ہوتا ہے قمری کیلنڈر دیکھ کر نہیں۔ چاند کیلئے رویت ضروری ہے۔ حکومت کی معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ملازمین پر مشتمل ہے۔ عوام دشمن بجٹ قبول نہیں کریں گے۔ متحدہ اپوزیشن عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائے گی۔

مزیدخبریں