تائی پے (نیٹ نیوز) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے فیولونگ ساحل پر ریت کے مجسموں کے 12 ویں بین الاقوامی میلے کا آغاز ہو گیا۔ فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ آرٹ فیسٹیول میں 30 ہزار تائیوانی ڈالر کی انعامی رقم کے حصول کیلئے مقامی آرٹسٹوں سمیت مختلف ممالک سے 25 ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کیلئے میدان میں اترے ہیں۔