لاہور (سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قوانین میں ترامیم و سفارشات مرتب کرنے کیلئے محمد سعید خان کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف رانا مجاہد سمیت 6 ارکان کمیٹی میں شامل،پی ایچ ایف اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں کنونیئر ہیڈ منیجر و ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم محمد سعید خان کے علاوہ ممبران میں کرنل ر آصف ناز کھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن‘محمد رمضان جمالی سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن‘امجد پرویز ستی سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن‘سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی‘ آفس سیکرٹری پی ایچ ایف راجہ غضنفر علی اور ایک لیگل ایڈوائزر شامل ہونگے۔