شکست کا تسلسل توڑینگے‘ عامر مکمل فٹ‘ میچ کیلئے دستیاب ہونگے: سرفراز

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی ٹیم ے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔ وکٹیں ضرور مختلف لیکن کوشش ہو گی تین سو سے زیادہ رنز کریں‘لگ یہی رہا ہے ٹاس جیت کر کوئی بھی کپتان پہلے بائولنگ کریگا۔ وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔ ملکہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے اور خوشی تھی کہ قومی لباس میں ملک کی نمائندگی کی۔محمد عامر مکمل فٹ اور میچ کیلئے دستیاب ہے۔آل رائونڈرمحمد حفیظ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا مظاہرہ دوبارہ کریں اور ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں، بطور آل رائونڈرکوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانی ٹیم کو جتواں۔ ما ضی قریب میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھا کھیلا، وہی مومینٹم لے کر گرائونڈ میں اتریں گے اور میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تمام بڑے ناموں کو لے کر ورلڈکپ کا حصہ بن رہی ہے۔ جب آپ کسی ملک میں بڑا ٹورنامنٹ جیت کر آتے ہیں تو دوبارہ اسی ملک میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا مورال بہت زیادہ ہائی ہوتا ہے۔ فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔ بخوبی اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر بائولنگ کیسے کروانی ہے، ایک بار بھرپور ردھم میں آ گیا تو وکٹیں لینا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ بائولنگ کوچ اظہر محمود کیساتھ سخت محنت کر رہا ہوں۔ وہاب ریاض اور محمد عامرکے ٹیم میں واپس آنے سے بائولنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے جس کا یقینی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...