لاہور (سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے شروع ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی متحرک ہوگئی اور اس نے ٹیموں کے نعروں اور کپتانوں کے ہیش ٹیگ اور ایموجیز تیار کیے ہیں۔اس میں پاکستانی ٹیم کے لیے #WeHaveWeWill کا ہیش ٹیگ تیار کیا گیا جبکہ کپتان سرفراز احمد کے لیے #SarfarazAhmed کے ٹیگ کے ساتھ ان کی ایموجی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ٹوئٹر نے کرکٹ ورلڈکپ کے ہیش ٹیگ #CWC19 کے ساتھ ٹرافی جبکہ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ان کے چہروں کی ایموجی تیار کی ہے۔تیار نعروں کے ہیش ٹیگ میں ان کے قومی رنگوں میں مزین جرسی بطور ایموجی استعمال کی گئی ہے جبکہ ان جرسیوں پر ٹیموں کے ناموں کے انگریزی زبان کے ابتدائی 3 حروف لکھے ہوئے ہیں۔
ٹیموں کے نعروں اور کپتانوں کے ہیش ٹیگ اور ایموجیز تیار
May 31, 2019