لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی بقا کی ضامن ہے۔ مریم صفدر اور خواجہ آصف دونوں اپنی زبان کو لگام دیں۔ایسی بات نہ کریں جودوسروں کیلئے ناقابل برداشت ہو۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں فوج ملک کی سرحدوں پر پہرہ دیتی ہے اور سرحدوں پر جوان فوجی شہید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اس قابل نہیں ہیں کہ ان کو لیڈر بنایا جائے۔