جاوید میانداد کا پاکستان کو ماضی بھول کر میدان میں اترنے کا مشورہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان جاوید میاندادنے کہا ہے کہ ہر دن نیا دن ہوتا ہے، اس لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کو نئے دن کے حساب سے سوچنا ہوگا۔آج کل 400 سے زائد رنز بن رہے ہیں‘ دیگر ٹیمیں 300 سے اوپر رنز بناتی ہیں لیکن پاکستانی ٹیم ایسا نہیں کرپارہی ہے۔ پاکستان کیلئے میچز مشکل ہونگے، ہماری کرکٹ ابھی تک نکھری نہیں اور ’اللہ کرے‘، ’انشاء اللہ‘ اور ماشاء اللہ کے گرد گھومتی رہتی ہے۔ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنا نہایت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ یہ ٹیمیں 400 تک کا ہدف بھی حاصل کرلیتی ہیں۔ پاکستان کو اپنے کھیل سے مطلب ہونا چاہیے، یہ نہیں سوچنا کہ سامنے کون ہے، جو کچھ ماضی میں ہوا، سب کچھ بھول کر سٹیڈیم میں اترنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہر کھلاڑی کو خود پر اعتماد رکھنا ہوگا اور منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ 92 میں کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیت جائیں گے لیکن اگرآپ کلک کرجائیں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن