ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے بعد روس بھی جوہری معاہدے سے نکلنے کو تیار ہے۔ صدر پیوٹن نے آئی این ایف کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ میں بل جمع کروا دیا۔ امریکہ پہلے ہی اگست میں معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر چکا ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 1987ء کے تاریخی معاہدے کو روس نے میزائل کا ٹیسٹ کرکے توڑا ہے۔ روس کا مؤقف ہے کہ وہ امریکہ کے جواب میں ایسا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور روس میں ایٹمی عدم پھیلائو سمیت خطرناک ہتھیاروں سے متعلق معاہدے موجود ہیں۔ آئی این ایف کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر تک مخصوص کیا گیا تھا۔