کیف(آئی این پی) یوکرینی شخص نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرکے اوون میں بھون دیا تاکہ کسی کو بچی کی موت متعلق علم نہ ہوسکے ۔بین الاقوامیخبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ باپ نے اپنی بیٹی کو دھکا دیا تھا جس کے باعث اسے سر میں چوٹ لگی اور وہ ہوس میں نہ آئی جس کے بعد باپ نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کیلیے اپنی ہی کمسن بیٹی کو اوون میں بھون کر راکھ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پال نامی شخص نے بچی کی باقیات کو دریا میں بہا دیا تاکہ قتل کا کوئی سراغ نہ مل سکے، جب پولیس نے ملزم کے گھر کا دورہ کیا تو میاں بیوی نے اپنے تین سالہ بیٹے کو لڑکی کے کپڑے پہنا کر کھڑا کردیا تاکہ پولیس کو بے وقوف بنایا جاسکے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سفاک باپ نے اپنے جرم پر نو ماہ تک پردہ ڈالے رکھا لیکن 50 سالہ ماکرچک بچی ڈارینا کو اوون میں ڈال کر بھوننے کے شک میں گرفتار ہوگیا۔