روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان

کراچی (کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی ملکی کرنسی مارکیٹوں میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں1.72روپے اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںمزید1.72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.72روپے سے گھٹ کر148.00روپے اورقیمت فروخت 150.22 روپے سے گھٹ کر148.50روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 149.00 روپے سے گھٹ کر148.50روپے اورقیمت فروخت150.00روپے سے گھٹ کر149.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں2.00 روپے اور قیمت فروخت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں بھی2.00روپے اورقیمت فروخت میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید164.50روپے سے گھٹ کر162.50روپے اورقیمت فروخت168.00روپے سے گھٹ کر166.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید187.00روپے سے گھٹ کر185.00روپے اورقیمت فروخت190.50روپے سے گھٹ کر189.00روپے ہوگئی ۔چینی یوآن کی قیمت خریدمیں30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر21.00روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.90روپے سے بڑھ کر40.00روپے اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر39.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.10روپے سے گھٹ کر40.00روپے اورقیمت فروخت40.80روپے سے گھٹ کر40.60روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن